ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

12:13 AM, 19 Oct, 2024

شارجہ:نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ شارجہ میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی اوپنرز نے 48 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، جہاں سوزی بیٹس نے 26 اور جارجیا پلیمر نے 33 رنز بنائے۔ اس کے بعد ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، اور نیوزی لینڈ نے 9 وکٹوں پر 128 رنز بنائے، اسابیلا 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی دیندرا ڈوٹن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا، اور 20 رنز پر ہی 2 وکٹیں گر گئیں، جبکہ 63 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔ دیندرا ڈوٹن نے 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ ایفی فلیچر اور زائدہ جیمز نے بھی اچھی کوشش کی، لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم 8 وکٹوں پر 120 رنز تک محدود رہی۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے 8 رنز سے جیت حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں ان کا مقابلہ اتوار کو جنوبی افریقا سے ہوگا۔

 
 
 
 
  
 

مزیدخبریں