ہم کسی پراجیکٹ کا حصہ  نہیں، لندن  پلان کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے: رانا ثنا اللہ

10:25 PM, 19 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ ہم کسی پراجیکٹ کا حصہ  نہیں ہیں۔ رانا ثنا نے نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی پراجیکٹ کا حصہ  نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ہمیشہ معاملات سلجھانے کی کوشش کی۔ 

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ  لندن  پلان کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے۔ پی ٹی آئی والوں  کواپنے گریبان میں جھانکنا چائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے جو امیدیں وابستہ تھیں وہ چکنا چور ہوگئیں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  نواز شریف عوام کو بحران سے نکالیں گے۔ 21 اکتوبر کوپورے ملک کی نمائندگی ہوگی۔  اگر کوئی نواز شریف اور ن لیگ جیسا ہے تو سامنے آجائے۔نواز شریف رواداری اور عزت کے ساتھ پیش ہوتے ہیں۔ نواز شریف نے کبھی معاملات کوبگاڑنے کی کوشش نہیں کی۔ الیکشن کی تاریخ حلقہ بندیوں سے پہلے کیسے آسکتی ہے۔ 

مزیدخبریں