بنگلادیش کو شکست دیکر بھارت کی مسلسل چوتھی فتح

09:15 PM, 19 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

پونے:بنگلادیش کو شکست دیکر بھارت کی مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سترہویں میچ میں بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بنگلادیش  کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔بھارت نے بنگلادیش کا 257 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی پورا کرلیا۔


ویرات کوہلی 103 رنز بناکر ناقابل شکست  رہے۔ شبھمن گل 53 اور روہت شرما نے 48 رنز ، شریا س آئرس نے 19 رنز بنائے۔ مہدی حسن نے دو،حسن محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

پونے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے، لٹن داس 66 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی قیادت شکیب کی جگہ نجم الحسن شانتو  نے کی۔

 بنگلا دیش کی جانب سے  اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹر تنزید حسن اور لٹن داس نے کیا  ، بنگلادیشی اوپنرز نے 14 اوورز اور 4 گیندوں کے دوران 93 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی  لیکن پھر تنزید حسن 43 گیندوں پر 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں اوپنر لٹن داس 66 ، کپتان نجم الحسن شانتو 8 اور مہیدی حسن میراز صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے علاوہ توحید نے 16 اور مشفیق الرحیم نے 38 اور محمود اللہ نے رنز کی اننگز کھیلی، ناسم احمد نے 14 رنز بنائے، یوں بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، محمد سراج اور جڈیجا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں