حاجیوں کے لیے خوشخبری، سپانسر شپ سکیم جاری رکھی جائے گی 

08:46 PM, 19 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :حاجیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہےکہ  سپانسر شپ سکیم جاری رکھی جائے گی ۔ حج پالیسی 2024 منظوری کیلئے کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے  فی کس 11 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

حج پالیسی 2024 منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کو بھیج دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت فی کس11 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔ 

مجوزہ حج سکیم کے تحت ڈالر کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ برس بھی سپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق آئندہ حج پر 28 کروڑ ڈالرخرچ ہوں گے۔ سپانسر شپ اسکیم کے تحت 10 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔
ذرائع کے مطابق سپانسر شپ سکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرمیں وصول کی جائے گی۔ سپانسر شپ سکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 


ذرائع کے مطابق 2024 کے حج کے لیے پا کستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔50 فیصد کوٹہ سرکاری اور 50 فیصد نجی حج سکیم کے لیے مختص ہو گا۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق اب پاکستانی 20 سے 25 دن کا حج بھی کرسکیں گے۔

مزیدخبریں