کراچی : ایک دن کی گراوٹ کے بعد روپیہ پھر مضبوط ہونے لگا ۔ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 48 پیسے سستا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے سستا ہوگیا۔
ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ۔کاروبار کے اختتام پر 933 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 50 ہزار365 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ۔
دوسری طرف روپے نے ڈالر کو دھوبی پٹکا لگایا ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 48 پیسے سستا ہوا اور 278 روپے 81 پیسے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے سستا، 279 روپے کا ہوگیا ۔ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ۔24 قیراط سونا200روپے سستا ہوکر2لاکھ6ہزار3سو روپے کا ہوگیا۔