الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

06:17 PM, 19 Oct, 2023

کوئٹہ : الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ۔امیدوار 2 سے 4 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ 30 نومبر بروز جمعرات ہوگی  جبکہ  الیکشن کمیشن 3 دسمبر کو حتمی نتائج جاری کرے گا۔ 

کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک جمع کرائے جائیں گے ۔ 7 سے 9 نومبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی ۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیل 11 نومبر تک جمع کرائی جائے گی۔

ٹریبونل 14 نومبر تک اپیل نمٹائیں گے ۔ کاغذات نامزدگی 16 نومبر تک واپس لیے جائیں گے ۔ انتخابی نشان 17 نومبر کو الاٹ ہوں گے 

مزیدخبریں