مصر کی اہم کامیابی، ہیپا ٹائٹس سی پر قابو پالیا

05:02 PM, 19 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

قاہرہ: مصر نے ہیپا ٹائٹس سی   پر قابو پالیا ہے۔ مصر کے ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ہیپا ٹائٹس اگر چہ خاموش قاتل ہے لیکن محکمہ صحت کے اٹھائے گئے اہم اقدامات کی وجہ سے مصرنے ہیپا ٹائٹس  سی  پر قابوپالیا ہے۔ مصر  کی  حکومت کے  محکہ صحت  کے مطابق  مصریپا ٹائٹس سی کو ختم کرنے کے انتہائی قریب ہے۔ 


ماہرین صحت کے مطابق  مصر ی حکومت نے  ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے  اور عوام کو محفوظ کرنے کے لیے اس فیلڈ میں خاصی سرمایہ کاری کی  اور لوگوں کی آگہی کے لیے مہم چلائیں ۔9 اکتوبر کو، ڈبلیو ایچ او نے اعلان کیا کہ مصر نے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کی جانب بے مثال پیش رفت کی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق، عالمی ادارہ صحت کے مطابق مصر ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے راستے پر "گولڈ ٹائر" کا درجہ حاصل کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔


ہیپاٹائٹس سی کو ختم کرنے کے بیان کردہ ہدف تک پہنچنے کے لیے "گولڈ ٹائر" کی حیثیت میں مخصوص معیارات کو پورا کرنا شامل ہے ۔ ان اقدامات میں  100فی صد خون اور انجکشن کی حفاظت کو یقینی بنانا اور دیگر اہم اقدامات شامل ہیں۔اس کے علاوہ انتقال خون پر ٹیسٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ 

مزیدخبریں