جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل طلب، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عرفان سادات کا نام سپریم کورٹ کے جج کیلئے تجویز

04:25 PM, 19 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 20 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عرفان سادات کا نام تجویز کردیا۔ 

سپریم کورٹ میں اس وقت ججز کی تعداد 15 ہے جبکہ دو ججز کی آسامیاں خالی ہیں۔ 

مزیدخبریں