ریاستی سطح پراستقبال سے انتخابات نہیں جیتے جا سکتے، نواز شریف کے لیے 20 ہزار پولیس اہلکار لگائے جا رہے ہیں، جلسہ تو ہی جائے گا: پی پی

04:12 PM, 19 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سابق وزیرا عظم نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے پر پیپلز پارٹی کا رد عمل آگیا ہے۔ 

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کی طرف سے نواز شریف کے استقبال کے بدلے جنت کا اعلان حیرت انگیز ہے ۔20 ہزار پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی سے نواز شریف کا جلسہ ہو ہی جائے گا۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ریاستی سطح پر استقبال سے انتخابات جیتے نہیں جا سکتے۔ الیکشن کمیشن کو چاہیئے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بہت سلیکشن ہو چکی اب الیکشن ہونا چاہیے۔ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ ایک شخص کی سلیکشن کے لیئے انتخابات روکے رکھے جائیں۔ 

مزیدخبریں