سعودی حکام سے ارجنٹ میٹنگ، نواز شریف کی دبئی فلائٹ تاخیر کا شکار 

03:54 PM, 19 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

ریاض : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دبئی کی فلائٹ لیٹ ہوگئی ۔ انہوں نے سعودی حکام سے ارجنٹ میٹنگ کی وجہ سے دبئی کی فلائٹ لیٹ کی ہے۔ 

سینئر رپورٹر مرتضیٰ علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف کی دبئی فلائٹ میں تاخیر ہے۔ انہوں نے سعودی حکام سے ملاقات کی وجہ سے دبئی روانگی میں تاخیر کی ہے۔ 

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف گزشتہ ہفتے وطن واپسی کے لیے لندن سے سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔ آج انہوں نے دبئی پہنچنا تھا۔ 

نواز شریف 21 اکتوبر کو دبئی سے چارٹرڈ طیارے میں اسلام آباد پہنچیں گے جہاں کچھ دیر قیام کے بعد لاہور روانہ ہوں گے اور مینار پاکستان جلسے سے خطاب کریں گے۔ 

نواز شریف کو آج اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت سے حفاظتی ضمانت ملی ہے۔ 

مزیدخبریں