سپریم کورٹ کے احاطے میں لڑائی، شہری نے عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو تھپڑ مار دیا

سپریم کورٹ کے احاطے میں لڑائی، شہری نے عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو تھپڑ مار دیا

اسلام آباد : عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت کی سپریم کورٹ کے احاطے میں لڑائی ہوگئی۔ شہری نے شیرافضل مروت کو تھپڑ مارے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیرافضل مروت اور نامعلوم شہری میں ہاتھا پائی ہوئی ۔ پہلے شہری نے شیرافضل مروت کو تھپڑ مارے اس کے بعد شیرافضل نے شہری کو نیچے گرایا۔

بعدازاں اسلام آباد پولیس کے اہلکار اور دیگر وکلا نے پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرایا۔ ابھی تک لڑائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ 

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر افنان اللہ سے بھی لڑائی ہوگئی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں