اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرقانونی فیصلہ کیا، نواز شریف کو ضمانت نہیں ملنی چاہیے تھی، ہرشہری کا فرض ہے انہیں پکڑ کرپولیس کے حوالے کرے: اعتزاز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرقانونی فیصلہ کیا، نواز شریف کو ضمانت نہیں ملنی چاہیے تھی، ہرشہری کا فرض ہے انہیں پکڑ کرپولیس کے حوالے کرے: اعتزاز

لاہور: سابق وزیر قانون و داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے غیرقانونی فیصلہ کیا نواز شریف کو ضمانت نہیں ملنی چاہیے تھی۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ راہداری ضمانت ملزم کو ملتی ہے مجرم کو نہیں۔ نواز شریف نے عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرنا بلکہ تھانے میں سرنڈر کرنا ہے۔ عدالتیں ایسے فیصلے نہیں دے سکتیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کا فرض ہے کہ نواز شریف کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کرے اگر نواز شریف کو پکڑنے میں مدد نہیں کی تو وہ شہری مجرم ہوگا۔  

مصنف کے بارے میں