سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حدمیں کمی، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بیان سامنے آ گیا

سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حدمیں کمی، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بیان سامنے آ گیا
سورس: File

کوئٹہ: سرکاری ملازمت میں بالائی عمر  45 سال سے کم کر کے 35 سال مقرر کرنے کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ حتمی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر  نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تا حال سرکاری ملازمت کے حصول کے لئے عمر کی بالائی حد میں کمی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ 

نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد کا معاملہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں مزید غور کے لیے رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کابینہ کے نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان ڈامکی کی زیر صدارت گزشتہ اجلاس میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ ایجنڈا پوائنٹ پیش کیا گیا تھا۔ نگران کابینہ نے اس معاملے پر تمام پہلووٴں کا جائزہ لیا تھا اور کابینہ اراکین اور متعلقہ محکمے نے رائے پیش کی تھی، نگران کابینہ کے تیسرے اجلاس میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد کم کرنے کی منظوری دی تھی۔

مصنف کے بارے میں