کے الیکٹرک صارفین کو ایک بار پھر بجلی کا جھٹکا دینے کی تیاری

10:26 AM, 19 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: کراچی کیلئےایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی دوسری بار مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ نیپرا آج کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے 3.02 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ 

 کے الیکٹرک نے ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دوسری بار اضافہ مانگ لیا ہے۔  کےالیکٹرک صارفین کیلئے 3.02روپے فی یونٹ مزید اضافے کے بوجھ کی درخواست  نیپرا میں دائر کرائی گئی تھی۔ 

نیپرا کے الیکٹرک کی ایک سہہ ماہی میں دوسری بار اضافے کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کےالیکٹرک نےاضافہ اپریل تا جون2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔ 

نیپرا ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست کو سبسڈی میں ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے، نیپراسماعت کے بعد اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوائے گی ، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کااطلاق ہوگا

واضح رہے کراچی کے صارفین کے لئے اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اضافہ پہلے بھی کیا جا چکا ہے اور کراچی کیلئے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کی جا چکی ہے۔

مزیدخبریں