پنجاب پولیس کی اہم کاروائی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

09:32 AM, 19 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

راجن پور: پنجاب پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام پر فراڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار  کر لیے۔ 


  ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ٹیم راجن پور اور بینظیر انکم سپورٹ اسٹاف کی مشترکہ کامیاب کاروائی سے  جعلسازی اور فراڈ سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم نکلوانے والا گروہ بے نقاب ہوا۔ 

ڈی پی او راجن پور دوست محمد کا کہنا ہے کہ  ٹیم تھانہ صدر اور سٹی راجن پور کی کامیاب حکمت عملی اور ریڈ کی بدولت گروہ کے 2 سرکردہ ممبران گرفتار   ہو گئے۔ 

دوست محمد کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے جعلی فنگر پرنٹس اور دیگر ڈیوائسز برآمد کی گئی ہیں جبکہ ملزمان اب تک فراڈ سے لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشن کروا چکے ہیں۔ 

ڈی پی او نے بتا یا کہ پولیس کی جانب سے ملزمان کو فراڈ سے رقم نکلواتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔



 ڈی پی او دوست محمد کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ناظم حسین اور شہبار کے خلاف مقدمہ درج ، قانونی کاروائی جاری ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیئے چھاپےبھی  مارے جا رہے ہیں۔


آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائی پر ڈی پی او راجن پور اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے ساتھ فراڈ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ، سخت قانونی کاروائی یقینی بنائی جائے۔ 

مزیدخبریں