وزیر اعلیٰ پنجاب کا گریڈ سترہ کی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

08:11 PM, 19 Oct, 2022

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گریڈ سترہ کی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کالج آف اوتھلمولوجی الائیڈ سائنسز بی ایس سی ویژن سائنسز کے  دوسرے کانووکیشن سے خطاب میں وزیراعلیٰ  پنجاب نے گریڈ 17کی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا  انہوں نے اپنے ذاتی تجربات سے 1122 سمیت دیگر ادارے بنائے، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی  نے کہا پنجاب حکومت نے  سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات فری کر دی ہیں۔ ملازمین کی  تنخواہوں میں  تین گنا  اضافہ کردیا گیا ہے ۔  ان کا کہنا تھا پہلے بھی اپنے دور اقتدار میں عوام کو سہولیات دیں اب بھی دے رہا ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈگری مکمل کرنے  والے  طلبہ میں  اسناد تقسیم کیں اور  والدین کو مبارکباد دی ۔

مزیدخبریں