غیرت کے نام پر باپ نے بیٹے سے مل کر بیٹی اور آشنا کو قتل کردیا

06:21 PM, 19 Oct, 2022

لاہور: کاہنہ میں غیرت کے نام پر باپ  نے بیٹے  سے مل کر  بیٹی اور آشنا کو قتل کر دیا ، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں باپ نے  غیرت کے نام پر بیٹے کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے  بیٹی کو آشنا سمیت قتل کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی مسلمان اور لڑکا کر عیسائی تھا اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے جسکی وجہ سے  باپ نے بیٹی کو لڑکے سمیت قتل کیا ۔

پولیس کے مطابق  ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل   دے دی گئی ہیں۔ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

مزیدخبریں