ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرین کے روس کے زیر قبضہ چار علاقوں میں مارشل لا لگا دیا ہے۔ ماسکو نے گزشتہ ماہ یوکرین کے ان علاقوں پر اپنے قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔
روسی صدر نے سلامتی کونسل کے ارکان کو سے گفتگو میں حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کی سربراہی میں خصوصی رابطہ کاری کونسل قائم کریں جو روس کے علاقوں کے ساتھ مل کر یوکرین میں ماسکو کی جنگی کوششوں کو فروغ دے سکے۔
پیوٹن نے کہا کہ وہ جن اقدامات کا حکم دے رہے ہیں ان سے معیشت، صنعت اور پیداوار کے استحکام میں اضافہ ہو گا جس کی حمایت میں روس اپنے خصوصی فوجی آپریشن کا نام دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم روس کے قابل اعتماد مستقبل، ہمارے لوگوں کے مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے بہت پیچیدہ، بڑے پیمانے پر کاموں کو حل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔