اسلام آباد سارہ انعام قتل کیس کے ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کو ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم شاہنواز کی والدہ اور ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ ثمینہ شاہ ثمینہ شاہ 19 اکتوبر تک توسیع عبوری ضمانت پر تھیں ۔ملزمہ آج اپنے وکلا کے ہمراہ ضمانت میں مزید توسیع کے لئے عدالت میں پیش ہوئیں، سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس پر تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزمہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی تیسری اہلیہ سارہ انعام کو چک شہزاد میں اپنی فارم ہاؤس میں بے دردی سے قتل کر دیا تھا اور واقعے کے وقت شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ بھی گھر پر موجود تھیں۔