نیب نے میگا کرپشن کیسز کی نئی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا

03:02 PM, 19 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: قومی ادارہ احتساب (نیب) نے میگا کرپشن کیسز کی نئی فہرست تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

نیب نے میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کرنے کیلئے ملک بھر سے سابق صدور ، وزرائے اعظم اور پارلیمنٹیرینز کے کیسز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ اعلیٰ سرکاری افسران کے خلاف کیسز کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے ۔ عوام الناس کیساتھ ہونے والے فراڈ کے میگا اسکینڈلز کا ریکارڈ بھی طلب ۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے احکامات پر شروع کیے گئے کیسز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ریجنل بیوروز کو ارسال شدہ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب کے قیام سے اکتوبر 2022 تک کے تمام میگا کرپشن کیسز کی تفصیل فراہم کی جائے ۔

مزیدخبریں