اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے چینی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے ماہرین کے خصوصی وفد کی ملاقات ، ملاقات میں وفاقی وزرا ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور چیئرمین ایف آر سی سی کی شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق وفد نے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کیا ، چین انفراسٹرکچر کی تعمیر میں پاکستان کو قلیل ، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تکنیکی معاونت فراہم کریگا ۔ چینی وفد نے متعلقہ پاکستان اداروں و حکام سے تعاون کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیدیئے ۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو ریلیف سے متعلق چینی ماہرین کا تجربہ پاکستان کیلئے مفید ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں مدد پر چینی قیادت اور عوام کی مجھ سمیت پوری قوم شکرگزار ہے ۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی اور یہ پاکستان اور چین کے دیرینہ تعلقات کی عمدہ مثال ہے ۔