راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لانگ مارچ یا الیکشن کی تاریخ ایک کا ہونا ضروری ہے ۔
اپنی ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ 10 روز میں فائنل راؤنڈ ہوگا ، اکتوبر اور نومبر فیصلہ کن ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسمبلی اس لیے لانا چاہتے ہیں تاکہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی پر ڈیل ہوسکے ۔
ریاستی ادارےمظلوم عوام کےساتھ ہوتےہیں،ظالموں کےساتھ نہیں۔نیب کی عدالتیں4اورکیس3رہ گئےہیں۔ڈارکوIMFاور دنیا سے کچھ نہیں ملا نہ ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں۔بجلی کےبعد سردیوں میں گیسں کابحران سر پرآگیا۔اسمبلی کی عزت نہ ہو تو ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے۔رانا ثنااللہ حکومت کو لے ڈوبے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 19, 2022
سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ نیب کی عدالتیں 4 اور کیس 3 رہ گئے ہیں ۔ ریاستی ادارے عوام کے ساتھ ہوتے ہیں ، ظالموں کیساتھ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ حکومت لے ڈوبے گا ، حکومت نے ملک کا سیاسی اور معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے ۔ ڈار کو آئی ایم ایف اور دنیا سے کچھ نہیں ملا ، ڈالر ہے نہ تنخواہ دینے کے پیسے ، بجلی کے بعد سردیوں میں گیس کا بحران سر پر آگیا ۔