ٹی 20 ورلڈکپ، سکاٹ لینڈ کا پاپوانیوگنی کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف

ٹی 20 ورلڈکپ، سکاٹ لینڈ کا پاپوانیوگنی کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ابوظہبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے ریچی بیرنگٹن کی عمدہ بلے بازی کی بدولت پاپوانیوگنی کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
ٹی 20 ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ سکاٹش بلے باز ریچی بیرینگٹن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ جارج میونسے 15، میتھیو کراس 45، کالوم میکلیوڈ 10 اور کائل کوئٹزر 6 رنز بنا سکے۔ 
پاپوانیوگنی کی جانب سے کابوا موریا سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 31 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شیڈ کوپر نے 4 اوورز میں 24 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سائمن اتائی ایک وکٹ حاصل کر سکے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ ابوظہبی اور عمان میں کھیلا جارہا ہے جہاں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ اور پاپوا نیوگنی کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکا کا مقابلہ عمان سے ہو گا اور یہ میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔