پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر مزید 20 افراد کو نِگل گئی

08:30 AM, 19 Oct, 2021

لاہور: پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر مزید 20 افراد کو نِگل گئی جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 300 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 43 ہزار 786 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 1.37 فیصد رہی جبکہ ایک ہزار 825 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ ، 65 ہزار 710 ہو گئی ہے ۔

مزیدخبریں