عمران خان حکومت کیخلاف نیا پروپگینڈا بے نقاب 

11:09 PM, 19 Oct, 2020

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے حکومت کیخلاف ایک اور پروپگینڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ صحافی حکومت کیخلاف منفی پروپگینڈا پھیلانے میں مصروف ہیں ،ادویا ت کی قیمتوں میں اضافے کی جھوٹی خبر کی تصیح کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا ادویا ت کی قیمتوں میں اضافہ نہیں بلکہ یہ وہ ادویات ہیں جن کی قیمت پہلی بار مقرر کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف دوائیوں کی قیمتوں کیخلاف ایک نیا پروپگینڈا کیا جا رہا تھا جس میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ یہ ایسی 253 ادویات ہیں جن کی قیمت پہلی بار طے ہوئی اضافے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔مثال کے طور پر TPA جو بلڈ کلاٹ کی دوائی ہے پاکستان میں میسر نہیں تھی۔ اب ہو گی۔ یہ تمام نئی دوائیاں ہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قائداعظم کے مزار سے متعلق بڑے واضح قوانین موجود ہیں، یہ جو کچھ بھی کرتے ہیں، نہیں چاہتے کہ قانون کی عملداری ہو۔مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کیپٹن صفدر کے خلاف سندھ پولیس نے ایف آئی آر درج اور گرفتاری کی ہے، سندھ پولیس، وزیراعلیٰ سندھ اور بلاول بھٹو زرداری کے زیر اثر اور زیر کنٹرول میں ہے، مریم نواز ان سے کیوں نہیں پوچھتیں۔

شہباز گل نے کہا کہ حیرانی کی بات ہے یہ جو کچھ بھی کرتے ہیں نہیں چاہتے کہ قانون کی عملداری ہو، سب کچھ واضح ہے ہمارے ہاں مزارات سے متعلق ضابطہ اخلاق موجود ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ مریم نواز کبھی خلائی مخلوق کی طرف چلی جاتی ہیں کبھی عمران خان دوبارہ یاد آجاتے ہیں، آپ کو کیوں لگتا ہے کہ کرپشن بھی کرنی ہے اور قانون بھی توڑنے ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اِن سے کوئی پوچھے کہ کیا آپ لوگوں کو کوئی سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں