یروآن:نگورنو کاراباخ کے مقبوضہ علاقے میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ میں اہم پیش رفت۔ آرمینیا کے فوجی میدان چھوڑ کر بھاگنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ کے دوران نگورنوکاراباخ کے معاملے پر آذربائیجان فوج کے حملے کے بعد آرمینین افواج کے میدان چھوڑ کر بھاگنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ آرمینیا کی جانب سے مسلسل آذربائیجان کے رہائشی علاقوں میں عام شہریوں پر میزائل حملوں کا کی خبریں بھی منظر عام پر آرہی ہیں اور آرمینیا اپنے فوجیوں کو غیر قانونی طور پر مقبوضہ زمین پر بھیج رہا ہے۔
عالمی برادری مسلسل یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ آرمینیا فوری طور پر آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں سے اپنے فوجی واپس بلائے اور ایسے موقع پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ آرمینیا کی آرمی بھاگ رہی ہے اور آذربائیجان کی فوج اس کے پیچھا کر رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آرمینیا کے فوجی لڑائی کے دوران آذربائیجان کے فوج کے حملے کے بعد پسپائی اختیار کرتے ہوئے بھاگ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے متنازع علاقے پر تین ہفتوں سے جنگ جاری ہے جس میں اب تک سینکڑوں فوجی مارے جاچکے ہیں جب کہ آرمینیا نے رہائشی علاقوں پر بھی میزائل حملے کیے ہیں۔