انڈے کا سالن نہ بنانے پر دوست کو بھیانک موت دیدی

08:43 PM, 19 Oct, 2020

نئی دہلی: بھارت میں انڈے کا سالن نہ پکانا دوست کا جرم بن گیا، نوجوان نے اپنے ہی دوست کے سرپر لوہے کی سلاخ مار کر قتل کردیا۔


تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں پیش آیا، شہری، دوست کی فرمائش پر انڈے کا سالن نہ پکا سکے جس پر وہ طیش میں آگیا اور لوہے سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔دونوں ن آپس میں اچھے دوست تھے لیکن اس کے باوجود ایک نے دوسرے کو مار ڈالا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان دوسرے کے گھر رات کھانے پر رکا ہوا تھا جس وقت یہ واقعہ پیش آیا۔مقتول کی لاش قریبی گیراج کے پاس سے ملی، ہلاک شہری کے سر پر گہری چوٹ کی نشان دہی ہوئی، اہلکاروں نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔


بھارتی پولیس کے مطابق شہری نے اپنے دوست کو رات کھانے پر بلایا تھا اس دوران انہوں نے شراب نوشی بھی کی، یہ بھی ممکن ہے کہ نوجوان نے نشے کی حالت میں دوست کا قتل کیا۔واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جلد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں