ٹرمپ نے کرسمس بربادکرنے کی دھمکی دیدی

08:16 PM, 19 Oct, 2020

جارجیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ الیکشن ہار گئے تو انہیں بہت دکھ ہو گا اور ہو سکتا ہے کہ وہ امریکہ ہی چھوڑ کر چلے جائیں۔ 


انتخابی کمپین میں جارجیا اور دیگر شہروں میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے اپنے سننے والوں کے سامنے رقص پیش کیا اور کہا کہ  اگر نومبر میں جو بائیڈن سے ہار گیا توکرسمس سیزن ہی منسوخ کرکے ملک چھوڑ جاوں گا۔ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جو بائیڈن سے ہے۔ مجھے اگر بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔  میں شاید امریکا چھوڑ جاوں گا۔بائیڈن کے پورے خاندان کو جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔


ٹرمپ نے کہا کہ میں مزید رقم جمع کرسکتا ہوں۔ میں دنیا کا سب سے بڑا فنڈ ریزر بن سکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔اگر جو بائیڈن یہاں آ جائیں تو یہ بھوتوں کا شہر بن جائے گا اور کرسمس کا سیزن منسوخ ہو جائے گا۔3 نومبرکو بائیڈن اور ڈیموکریٹس کو زبردست شکست دیں گے۔ووٹنگ جاری ہے لہذا نکلیں اور ووٹ دیں۔

مزیدخبریں