زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستانی دستے کا اعلان

05:19 PM, 19 Oct, 2020

لاہور:زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ون ڈے اور ٹیم 20 اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں نیشنل ٹی 20 کپ میں کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، حیدر علی، افتخار احمد، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد رضوان ، موسیٰ خان، شاہین شاہ آفریدی، روحیل نذیر، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، محمد حسنین، حارث رﺅف، عماد وسیم اور ظفر گوہر شامل ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ شعیب ملک، سرفراز احمد اور محمد عامر سکواڈ میں شامل نہیں،محمد رضوان اچھی فارم میں ہیں اس لیے انہیں سرفراز احمد پر ترجیح دی،سرفراز احمد فرسٹ کلاس کرکٹ میں پرفارم کریں نیوزی لینڈ کیلئے ان کے نام پر غور کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر میچ ضروری ہوتا ہے، ٹی 20 سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریزکے لیے زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور زمبابوین اسکواڈ 21 سے 27 اکتوبر تک قرنطینہ کی مدت اور پریکٹس کرے گی،مہمان ٹیم28اور29 اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی،30 اکتوبرکوپہلا،یکم نومبر دوسرا اور 3نومبر کو تیسرا ون ڈےراولپنڈی میں ہوگا۔زمبابوے ٹیم 4 نومبر کو لاہور کے لیے روانہ ہوگی، 5 اور 6 نومبرکو زمبابوے ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جبکہ پہلاٹی 20میچ 7،دوسرا8 اورتیسرا 10نومبرکولاہورمیں کھیلا جائے گا۔زمبابوے کرکٹ ٹیم 12 نومبر کو واپس ہرارے روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں