کم کاردیشین ایک انسٹا گرام پوسٹ سے کیسے 64 کروڑ کماتی ہیں؟

کم کاردیشین ایک انسٹا گرام پوسٹ سے کیسے 64 کروڑ کماتی ہیں؟


واشنگٹن :آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے اور جو لوگ سوشل میڈیا ایپس پر مشہور ہو جاتے ہیں وہ اس سے اچھے پیسے بھی کماتے ہیں لیکن اب کم کاردیشین نے ایک ایسا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ ایک تازہ بیان میں یہ دعویٰ کر کے کم کردیشین نے دنیا کو حیران کر دیا ہے کہ وہ اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر کی جانیوالی ایک پوسٹ سے اتنے پیسے کما لیتی ہیں جتنے انہوں نے اپنے ریالٹی شو’’ کیپنگ اپ ود کاردیشنز ‘‘ کے پورے سیزن سے بھی نہیں کمائے تھے۔


تفصیلات کے مطابق کم کاردیشنز شوبز کی دنیا میں اپنے بولڈ فوشو شوٹس ٗ ڈیزائنر برینڈ اور دیگر پراجیکٹس سے پہلے ہی بہت سا پیسہ کما رہی ہیں اور اکثر میڈیا پر ان کے مہنگے رہن سہن کی تصاویر آتی رہتی ہیں ۔ اب ایک تازہ بیان میں کم کادیشین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے ریالٹی شو ’’کیپنگ اپ ود کاردیشینز‘‘ کے پورے سیزن سے زیادہ پیسے اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ سے کما لیتی ہیں۔  اب یہ بات بہت حیران کن ہے کہ انہوں نے اس سیزن کے گزشتہ حصے کیلئے تقریبا64 کروڑ روپے لئے تھے۔ اس سیزن میں 210 اقساط تھیں تو ایک اندازے کے مطابق وہ ایک قسط کیلئے 31 لاکھ روپے لیتی ہیں۔


اس کا مطلب یہ ہوا کہ کم کاردیشین اپنی ایک انسٹا گرام پوسٹ سے 64 کروڑ سے زائد کماتی ہیں۔  یاد رہے کہ سوشل میڈیا ایپ پر اشتہاری کمپنیوں مشہور لوگوں کیلئے مختلف کمپینز لانچ کرتی ہیں ۔ اس طرح سے اشتہار دینے والوں کی پراڈکٹ سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے پہنچ پاتی ہیں اور یہ اشتہارات کا ایک نیا طریقہ ہے۔