کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز کا اہم شخصیت سے رابطہ ،سیاسی حلقوں میں ہلچل 

04:34 PM, 19 Oct, 2020

کراچی :مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گرفتاری پر بلاول بھٹو کا مجھے فون آیا اور انہوں نے کہا کہ آپ ہماری مہمان ہیں اس واقعے پر شرمندہ ہوں ،مریم نواز نے کیپٹن (ر) کی گرفتاری پر اپنے والد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے بھی رابطہ کیا ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیااورآئندہ کا لا ئحہ عمل بھی طے کیا ۔

کراچی پولیس نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اعوان کو مزارِ قائد پر سیاسی نعرے لگانے کے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے،کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب اتوار کے روز حزبِ اختلاف کی 11جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کراچی میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا تھا اس جلسے کی میزبانی پیپلز پارٹی نے کی تھی۔

دوسری طرف  پی ڈی ایم نے  حقائق سامنے لانے کا علان کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کو بہت جلد گرفتاری کے پیچھے چھپی اصل کہانی بتائینگے کہ یہ گرفتاری کس کے حکم پر ہوئی۔مریم نواز کی شاہد خاقان عباسی،محمد زبیر،مفتاح اسماعیل و دیگر سے مشاورت جاری ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کرائی جائے یا صورتحال کا سامنا کریں،ذرائع کے مطابق مریم نواز نے قبل از گرفتاری ضمانت کرانے سے انکار کر دیا ہے۔مریم نواز نے یہ فیصلہ مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز جلسے سے قبل کیپٹن صفدر، اہلیہ اور کارکنان کے ہمراہ اتوار کی دوپہر مزارِ قائد پہنچے تھے جہاں انہوں فاتحہ خوانی کے بعد ووٹ کو عزت دو اور مادرِ ملت زندہ باد کے نعرے لگوائے تھے کیپٹن صفدر کی نعرے بازی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بریگیڈ تھانے میں ایک شہری کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

 آج صبح پولیس نے کراچی کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر کیپٹن (ر) صفدر کو حراست میں لے لیا مریم نواز نے بھی اپنے شوہر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ایک ٹوئٹ میں الزام عائد کیا کہ پولیس نے ان کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑنے کے بعد کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا ۔

مزیدخبریں