کراچی :کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری قانون کے مطابق کی گئی ہے ،سندھ پولیس کا کہنا ہےکہ کیپٹن صفدر کے معاملے پر تفتیش غیر جانبدار اور میرٹ پر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر یہ بیان جاری کیا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے،سندھ پولیس نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری سے متعلق اس ٹوئٹ کو تقریباً آدھے گھنٹے بعد ڈیلیٹ کردیا۔
واضح (ر)ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی میں پولیس نے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا،سندھ پولیس نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری سے متعلق اس ٹوئٹ کو تقریباً آدھے گھنٹے بعد ڈیلیٹ کردیا۔
کیپٹن (ر) صفدر پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، ان پر مزار قائد کے تقدس کو پامال کرنے کا الزام ہے۔