مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا کیس، مریم نواز کا ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے سے انکار

01:13 PM, 19 Oct, 2020

کراچی: مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے کیس میں مریم نوازنے ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے سے انکار کردیا۔

 یاد رہے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل ن لیگی رہنماؤں کی مزار قائد پر حاضری کے دوران سیاسی نعرے بازی کی گئی تھی۔جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست پر کیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر سمیت 200 لیگی کارکنوں کے خلاف برگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ قائداعظم مزار پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 6،8 اور 10 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

آج صبح پولیس نے نجی ہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتار کرلیا ہے،مریم نواز نے بھی مذکورہ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کروانے سے انکارکردیا،فیصلہ مرکزی قیادت کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیاگیا،اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید،مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب شریک ہوئیں۔

مزیدخبریں