انوشکا شرما کب ماں بنیں گی؟ ویرات کوہلی نے ڈیلیوری کی تاریخ بتا دی

01:04 PM, 19 Oct, 2020

ممبئی: بھارتی سٹار بلے باز ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما ان دنوں اپنے پہلے بچے کی راہ دیکھ رہے ہیں۔ اس بارے میں میڈیا میں بھی بہت چہ مگوئیاں کی جا رہی ہے۔ دونوں کے پرستاروں کو اس خوشخبری کا بے صبری سے انتظار ہے۔ تاہم اب ویرل بھیانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ویرات کوہلی نے انھیں خود ڈیلیوری کی تاریخ بتا دی ہے۔

ویرل بھیانی نے اتوار کو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انوشکا کی زچگی سے متعلق بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلورو کے آفیشل یوٹیوب چینل سے بات چیت میں ویرات کوہلی نے بتایا ہے کہ وہ ایسی امید کر رہے ہیں کہ 10 نومبر کو ان کے بچے کی پیدائش ہو جائے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دو منٹ بعد ہی انہوں نے اس پوسٹ کو انسٹاگرام سے ہٹا دیا تھا، لیکن اس مختصر ٹائم میں بھی لائیکس اور کمنٹس کی بھرمار ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں انوشکا شرما پہلی مرتبہ یو اے ای میں ویرات کوہلی کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پہنچی تھیں۔ اپنے حمل کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ انوشکا شرما کسی عوامی مقام پر دیکھی گئی تھیں۔ اس درمیان اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جو بکافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری پر یہ تصویر شیئر کی تھی ، جس میں وہ اپنی گرل گینگ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

تصویر میں انوشکا شرما لہنگے میں سجی سنوری نظر آرہی ہیں۔ ان کے ساتھ دیگر لڑکیاں بھی اسی طرح کی لباس میں نظر آ رہی ہیں، جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ کسی ڈانس پرفارمنس کی تصویر ہے۔ تصویر میں انوشکا کو پہنچاننا کافی مشکل ہے۔ غور طلب ہے کہ اگست 2020ء میں ہی انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

دونوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ جلد ہی دو سے تین ہونے والے ہیں۔ انوشکا نے لکھا تھا اور اب ہم تین ہوں گے، وہ جنوری 2021 میں آنے والا ہے۔ بتا دیں کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے سال 2017 میں شادی کی تھی۔ اس سے پہلے کئی سالوں تک دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا۔ شادی کے بعد دونوں نے ممبئی اور دہلی میں گرینڈ ریسپشن بھی دیا تھا جس میں بالی ووڈ اور کرکٹ کے ستاروں شریک ہوئے تھے۔

مزیدخبریں