خاتون نے بھوت سے معاشقے کے بعد بریک کی درخواست کردی 

خاتون نے بھوت سے معاشقے کے بعد بریک کی درخواست کردی 

لندن : آپ نے اکثر بھوتوں کی کہانیاں سنی اور کتابوں میں پڑھی ہوں گی ، لیکن شاید ہی کسی شخص کو بھوت سے پیار کرنے کے بارے میں سنا ہوگا ۔

حالانکہ فلموں میں آپ ضرور بھوت سے دوستی اور پیار جیسے واقعات کے بارے میں دیکھ چکے ہوں گے ، لیکن انگلینڈ میں اسی طرح کا ایک سچا واقعہ سامنے آیا ہے ، جس کو جان کر آپ حیران ہوجائیں گے ۔

دراصل انگلینڈ کی ایک خاتون نے نہ صرف بھوت کے ساتھ ریلیشن شپ شروع کی بلکہ اس کے ساتھ بیرون ممالک چھٹیاں منانے بھی چلی گئی ۔ لیکن طویل عرصہ سے جاری اس رشتہ کو اب وہ خاتون ختم کرنا چاہتی ہے ۔برطانیہ کی رہنے والی ایمتھسٹ ریلم نام کی خاتون نے کچھ وقت پہلے یہ دعوی کیا تھا کہ وہ ایک بھوت کے ساتھ سنجیدہ رشتے میں ہے ۔ یہی نہیں اس خاتون کا دعوی تھا کہ وہ بھوت کے بچے کی ماں بھی بننا چاہتی ہے ۔ لیکن اب خاتون اپنے اس رشتے کو ختم کرنا چاہتی ہے ۔

سال 2018 میں ایک ٹی وی چینل کو دئے انٹرویو میں ریلم نے دعوی کیا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے بھوتوں کے رابطے میں رہی ہیں اور اس دوران اس کے درجن بھر بھوتوں سے رابطے بھی رہے ہیں ۔ ریلم نے دعوی کیا کہ یہ وہ بھوت تھا ، جس کے ساتھ وہ رومانٹک تعلقات بنا چکی تھیں ۔ ریلم نے اپنے دعوی میں کہا کہ دونوں ایک ساتھ انگلینڈ آئے اور مسلسل ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے ، لیکن اب ریلم نے انکشاف کیا ہے کہ اس کی اور بھوت کی شادی نہیں ہوگی ، کیونکہ دونوں کا رشتہ اب ختم ہوگیا ہے ۔

ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ریلم نے کہا کہ جب ہم چھٹی پر گئے تھے تو ہمارا ایک شاندار وقت گزرا تھا ، لیکن تھائی لینڈ سے چھٹی مناکر جب واپس آئے تھے تو بھوت کا رویہ پوری طرح سے بدل گیا ۔ریلم نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس کو کسی اور کے ساتھ پیار ہوگیا ہے ۔ اس کے بعد ان سے الگ طرح کا رویہ اختیار کرنا شروع کردیا ۔ 

ریلم نے بتایا کہ جب وہ گھر میں واپس آیا تو وہ کئی اور بھوتوں کو بھی ساتھ لے آیا اور وہ کئی دنوں تک یہاں رہے ۔ وہ سب ڈرگس لے رہے تھے اور پارٹی کررہے تھے ۔ جن بھوتوں کو وہ گھر میں لایا تھا وہ عجیب سا شور مچا رہے تھے ۔ اس کے بعد میں نے تنہا رہنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کے بعد ہم دونوں کو رشتہ ختم ہوگیا .