واشنگٹن: کورونا وائرس کی عالمی وبا نے ابھی تک دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے، اعدادوشمار کے مطابق ابھی تک 4 کروڑ 2 لاکھ 78 ہزار 207 افراد متاثر اور 11 لاکھ 18 ہزار 321 ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔
دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 12 ہزار 204 ہو گئی ہے اور 90 لاکھ 47 ہزار 682 ایکٹیو کیسز ہیں۔ امریکہ میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 730 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 83 لاکھ 87 ہزار 799 ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز دنیا بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بنا تھا جب چوبیس گھنٹے کے دوران دنیا میں چار لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔
رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں انیس دن لگے۔
کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 28 ہزار 970 اموات ہوئی ہیں جبکہ 9 لاکھ 59 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیرو میں 8 لاکھ 68 ہزار 675 افراد متاثر اور 33 ہزار 759 ہلاک ہو چکے ہیں۔ سپین میں 9 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 33 ہزار775 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ارجنٹائن میں بھی 9 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 26 ہزار 267 اموات ہوئی ہیں۔ روس میں 13 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ 75 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 52 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے۔