ملیحہ لودھی کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے الوداعی ملاقات

03:29 PM, 19 Oct, 2019

نیو یارک: نیو یارک میں ملیحہ لودھی کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے الوداعی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے انتونیو گوتریس کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کے عہدے سے مستعفی ہونے والی ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی سیکرٹری جنرل سے الوداعی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے انتونیو گوتریس کو مقبوضہ وادی میں ظلم کا شکار کشمیریوں کی صورتحال کے بارے میں بتایا اور مقبوضہ وادی کی صورتحال پر ان کے 8 اگست کے بیان پر شکریہ ادا کیا۔

نیو یارک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستانی مشن میں 5 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

مزیدخبریں