حسن علی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہ پاسکے، آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

03:26 PM, 19 Oct, 2019

لاہور: پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کو شادی کے بعد فٹنس مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ کمر درد کی وجہ سے پہلے پاک سری لنکن سریز  باہر ہوئے اور اب 

 فاسٹ بولر آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

پیسر کو ڈاکٹرز نے مزید تین ہفتے آرام کی ہدایت کر دی، فاسٹ بولر کے دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ حسن علی سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل کمر درد کا شکار ہوئے تھے۔

حسن علی قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لئے سنٹرل پنجاب ٹیم کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد حسن علی بغیر میچ کھیلے فیصل آباد سے واپس آگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل باؤلنگ کوچ وقار یونس نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب کی عدم دستیابی کی تصدیق کی تھی۔

مزیدخبریں