جیکب آباد: نجی کلینک کی بے حسی، 4 نومولود دم توڑ گئے

01:15 PM, 19 Oct, 2019

جیکب آباد: جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے نجی کلینک میں 4 نومولود ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہو گئے۔

 افسوسناک واقعہ تحصیل ٹھل میں قائم ایک نجی کلینک میں پیش آیا جہاں گزشتہ رات 4 نومولود ڈاکٹروں اور عملے کی مبینہ غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے۔ ورثا نے ہسپتال انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز نومولود کو آکسیجن لگا کر تنہا وارڈ میں چھوڑ کر چلے گئے لیکن کسی نے خبر نہ لی۔ رات بھر لاوارثوں کی طرح کمرے میں پڑے رہے۔ عملے سمیت ڈاکٹروں کو خیال آیا نہ والدین کو ملنے کی اجازت دی گئی۔

واقعے کے بعد ورثا مشتعل ہو گئے جنہیں دیکھ کر ایس ایس پی بشیر احمد بروہی نے حالات کنٹرول میں رکھنے کی خاطر نجی کلینک سیل کرا دیا جس کی تصدیق ڈی سی جیکب آباد غضنفر قادری نے بھی کی۔ ڈی سی جیکب آباد نے کہا ورثا اگر ایف آئی آر درج کرانا چاہتے ہیں تو کرا سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اتائی ڈاکٹرز جہاں بھی ہوں گے کارروائی کریں گے۔

مزیدخبریں