حمزہ علی عباسی کے ہمشکل نے دھوم مچا دی

08:54 AM, 19 Oct, 2019

نیمل خاور سے شادی کے بعد حمزہ علی عباسی جس قدر سوشل میڈیااور مین سٹریم میڈیا میں چھائے رہے اتناتو شاید وہ اپنے ایکٹنگ کیرئر میں بھی کم مشہور ہوئے تھے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ حمزہ علی عباسی ایک بہترین ایکٹر اور کامیاب فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیںمگر ان کی شادی میں سادگی کی جو مثال دیکھی گئی اس نے نے ان کے قد میں کہیں زیادہ اضافہ کیا ہے۔
حمزہ علی عباسی کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ خبروں میں رہنے کا گر جانتے ہیں۔ایکٹنگ سے لے کر سیاست اور انٹرنیشنل افیئرز سے بھی وہ ہمیشہ آگاہ رہے ارو اپنے شائقین کو بھی اپ ڈیٹ کرتے رہے ہیں۔تاہم گزشتہ ہفتے انہوںنے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کااعلان کر کے بھی خود کوایک بار میڈیا میں وائرل کرلیا تھا مگر اب جیسے ہی ان کے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی خبریں قدرے تھمی تھیں تو ان کے ہمشکل کی انٹری نے بھونچال مچا دیا ہے۔

میانوالی سے تعلق رکھنے والے حمزہ علی عباسی سے حیرت انگیز مشابہت رکھنے والے یاسر عمار نے لوگوں کو حیران کردیا۔یاسر عمار کی نہ صرف شکل حمزہ علی عباسی سے ملتی ہے بلکہ ان کی آواز اور ان کے بات کرنے کا انداز بھی بالکل اداکار حمزہ علی عباسی جیسا ہی ہے۔یاسر عمار نے سوشل میڈیاپر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بالکل حمزہ علی عباسی کی کاپی نظر آرہے ہیں۔
حمزہ سے مشابہت رکھنے والے یاسر عمار 9 مارچ کو میانوالی میں پیدا ہوئے اور حمزہ علی عباسی کی ہی طرح اداکاری کے پیشے سے وابستہ ہیں، وہ نجی ٹی وی چینل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہالی وڈ کی کامیاب فلم گیمز آف تھرونز کے اسٹار اداکار ٹیرون لینسٹر کے ہم شکل پاکستانی ویٹر روزی خان اوربالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان سے ہوبہو مشابہت رکھنے والے شخص کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

مزیدخبریں