برطانیہ، پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پیٹرول مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا

08:21 PM, 19 Oct, 2018

راولپنڈی: پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پیٹرول مقابلے میں گولڈ میٹ جیت لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پیٹرول مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا ہے، پاک فوج کی ٹیم نے ایونٹ میں مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل جیتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کیمبرین پیٹرول مقابلے برطانیہ کے شہر ویلز میں منعقد ہوئے، پاک فوج کی ٹیم این ایل آئی بٹالین کے جوانوں پر مشتمل تھی، این ایل آئی بٹالین میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے جوان شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں 31 ممالک کی 134 ٹیموں نے حصہ لیا، دو ہفتوں پر مشتمل کیمبرین پیٹرول مقابلے 8 اکتوبر کو منعقد ہوئے تھے۔

کیمبرین پیٹرول مقابلوں میں ٹیم کو 48 گھنٹے میں 25 کلو وزن کے ساتھ 60 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا جو پاک فوج کی ٹیم نے کامیابی سے طے کیا۔

مزیدخبریں