انقرہ: ترکی کی مسجد میں لوگ 37 برس تک غلط قبلہ رخ پر نماز ادا کرتے رہیں گے ، مسجد کو 1981 میں تعمیر کیا گیا تھا لیکن مسجد کا محراب اور منبر غلط سمت میں بنا دیا گیا تھا جس کو 37 برس بعد آج امام مسجد کی نشاندہی پر ٹھیک کر دیا گیا ہے ۔
مسجد انتظامیہ جاننے سے غافل رہی کہ نمازی گزشتہ 37 برس سے غلط سمت میں نماز ادا کررہے ہیں، اس بات کا انکشاف گزشتہ برس تعینات ہونے والے امام عیسیٰ کایا نے کیااور فوری طور پر کعبے کا رخ درست کیا۔
انتظامیہ اور امام مسجد نے مشاورت کے بعد محراب کو نہ توڑنےکا فیصلہ کیا جبکہ نمازیوں کو درست سمت سے آگاہ کرنے کےلیے قالین پر سفید رنگ سے تیر کے نشانات بنا دیے تاکہ کعبۃ اللہ کی طرف منہ کر کے نماز ادا کی جائے۔
مسجد انتظامیہ کو یہ خدشہ تھا کہ اگر نمازیوں کو اس بات کا علم ہوا تو معاملہ خراب ہوسکتا ہے البتہ امام نے غلطی سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے قرآن و احادیث کی روشنی میں مسئلہ بیان کیا جس پر نمازیوں نے انہیں بہت سراہا۔
حکام نے تصدیق کی کہ مسجد کی تعمیر کے وقت انجینئر کی غلفت اور لاپرواہی کی وجہ سے محراب بنانے میں غلطی ہوئی جس اُس نے چھپا کر رکھا۔