شاہ محمود قریشی سے قطری ہم منصب کی ملاقات، امیر قطر کا پیغام پہنچایا

07:09 PM, 19 Oct, 2018

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری وزیرخارجہ نے دفترخارجہ میں ملاقات کی اور امیر قطر کی جانب سے انتخابی کامیابی پر مبارکباد کا پیغام پہنچایا.

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے قطری نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے دفترخارجہ میں ملاقات کی ۔ قطری وزیرخارجہ نے امیر قطر کی جانب سے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو طرفہ تجارت میں اضافے پر زور دیا ,وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں زرعی، لائیو اسٹاک، توانائی اور ریفائنری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایک لاکھ پاکسانیوں کو نوکری دینے کے قطری فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں.

وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے امیر قطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں