آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا تیسری پوزیشن سے محروم

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا تیسری پوزیشن سے محروم
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی

دبئی: پاکستان نے آسٹریلیا کو ابوظہبی ٹیسٹ اور سیریز میں شکست دیکر آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن سے محروم کر دیا۔


ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں پاکستان نے محمد عباس کی تباہ کن بولنگ کے باعث آسٹریلیا کو 373 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان سے شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم تیسری سے پانچویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ میں پاکستان 95 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ سری لنکا دو پوائنٹس کی برتری کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جب کہ جنوبی افریقا دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور نیوزی لینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے۔