شاہین ایئر کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا

03:05 PM, 19 Oct, 2018

لاہور: پاکستانی کی نجی فضائی کمپنی شاہین ایئر کو سعودی سرمایہ کار نے خرید لیا ہے۔ سعودی سرمایہ کار نے شاہین ایئر خرید لی ہے جب کہ نئی انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات کے حوالے سے مزاکرات کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہین ایئر کے پرانے عملے کی جگہ نیا عملہ بھرتی کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ سارے ملازم نئے نہیں ہوں گے زیادہ تر پرانے ملازمین کو ہی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ سابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت دفاع ایئروائس مارشل ریٹائرڈ نجم الاثر کو شاہین ایئر کا چیف آپریٹنگ آفیسر تعینات کر دیا گیا اور ایئر کموڈور ریٹائرڈ طاہر محمود کو شاہین ائر کا ڈائریکٹر انجینئرنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

شاہین ائیر لائن کے ہیڈ کوارٹر میں عملے کی بھرتی سمیت دیگر اہم امور کے لیے اجلاس بھی شروع ہو گیا ہے۔ نئی انتظامیہ جہازوں سے لےکر مسافروں میں شاہین ایئر لائن کا تاثر بہتر بنانے سے لے کر اچھی سروس اور وقت پر پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے اہم فیصلہ کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں