لاہور :پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک مرتبہ پھر ن لیگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ والوں نے غنڈہ گردی سے رسوائی کمائی،سپیکر باعث احترام ہیں، کچھ ممبرز سپیکر اسمبلی کی عزت نفس مجروح کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سپیکر اسمبلی ہمارے لئے باعث احترام ہیں، وہ عوام کے ووٹوں سے سپیکر بنے ہیں۔ انہوں نے کہا حبیب جالب کی بیٹی کا وظیفہ حمزہ شہباز کی حکومت میں بند ہوا تھا، وہ وظیفہ کیلئے درخواست دیں گی تو ضرور انہیں وظیفہ دیں گے۔
ادھر صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ احتجاجی تھوڑی دیر بیٹھ جاتے تو منابھی لیتے، میں نے 10 سال اپوزیشن میں رہ کر ان کا مقابلہ کیا، ہم مربوط بلدیاتی نظام دیں گے۔ انہوں نے کہا اورنج لائن اور میٹرو ٹرین دونوں چلیں گی، ان کے لوٹ مار کی وجہ سے سبسڈی ختم کرنی پڑی، دونوں ٹھیکوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔