لندن :دوسری طرف انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستانی فاسٹ باﺅلر عباس کو زبر دست حراج تحسین پیش کیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں عباس نے 33رنز کے عوض 5وکٹیں لیں جس کے سبب آسٹریلین ٹیم صرف 145رنز پر ڈھیر ہو گئی۔محمد عباس نے دبئی ٹیسٹ میں بھی 7 وکٹیں لی تھیں۔
مائیکل وان نے عباس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک سال تک محمد عباس کی باﺅلنگ دیکھنے کے بعد میں یہ اعتراف کرتے ہوئے کوئی شرمندگی محسوس نہیں کرتا کہ اگر میں آج کھیل رہا ہوتا تو ایک اوور سے زیادہ عباس کا سامنا نہیں کر پاتا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عباس جب بھی مجھے باﺅلنگ کرتے تو صرف 6 گیندوں کے اندر ہی مجھے آﺅٹ کر دیتے۔سابق انگلش کپتان نے یہاں تک کہا کہ میرے خیال سے مجھے آپ سب کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ وہ ایک ایسے باولر ہیں کہ جن کے سامنے ’میری پینٹ گیلی‘ ہو جاتی۔
یاد رہے کہ عباس نے کیریئر میں تیسری مرتبہ 5وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا اور اسی دوران وہ پاکستان کی جانب سے دوسرے تیز ترین 50وکٹیں لینے والے فاسٹ باولر بن گئے جبکہ اس فہرست میں وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد بھی ان کے ہم پلہ ہیں۔