اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشا بم کے بیٹے کی حفاظتی ضمانت 5 روز کیلئے منظور کر لی۔ عدالت نے طارق منشا کو 24 اکتوبر تک ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
طارق منشا کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے منظور کی۔ پولیس کو طارق منشا کی گرفتاری سے روک دیا گیا۔ طارق منشا نے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
یاد رہے طارق منشا زمینوں پر قبضوں کے مقدمات میں لاہور پولیس کو مطلوب ہیں۔ منشا بم کے بیٹے طارق منشاء نے حفاظتی ضمانت کی منظوری کے بعد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے ساتھ شروع سے مخالفت ہے جبکہ ایل ڈی اے افسران اور تھانوں میں ایس ایچ او ن لیگ کے ہیں ہماری زمینوں پر قبضے کیلئے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین ان سے ملے ہوئے ہیں اور میرے والد کا نام منشا بم نہیں منشا کھوکھر ہے۔ چیف جسٹس صاحب نے نوٹس لیا تو والد صاحب نے 5 دن کی مہلت مانگی۔