منشا بم کا بیٹا طارق منشا اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

منشا بم کا بیٹا طارق منشا اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے ؟ بڑی خبر آ گئی
کیپشن: فوٹو اے پی پی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی پانچ روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشا بم کے بیٹے طارق منشا کی حفاظتی ضمانت پانچ روز کیلئے منظور کر لی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے طارق منشا کو چوبیس اکتوبر ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔

 یادرہے کہ طارق منشا زمینوں پر قبضوں سمیت دیگر ئی مقدما ت میں پولیس کو مطلوب ہے جبکہ منشا بم نے چند روز قبل سپریم کورٹ میں اچانک پہنچ کر اپنی گرفتاری پیش کر دی جس نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر رکھاہے ۔

منشا بم نے سپریم کورٹ میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کی لیکن چیف جسٹس عدالت میں موجود نہیں تھے جس کے باعث ان کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی,

اور شام کو اسلام آباد پولیس نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا تاہم بعد ازاں انہیں لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔منشا بم پر قبضہ سمیت دیگر کئی سنگین الزامات کے تحت 80 سے زائد مقدمات درج ہیں ۔