صہیونی فوج نے فلسطین کے 8 میڈیا پروڈکشن ہاﺅس بند کردیے
نابلس :فلسطینی قوم کی آزادی کے حق کو سلب کرنے والی صہیونی فوج نے اسرائیل مخالف مواد نشر کرنے کے بھونڈے الزام کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے کے 8 میڈیا پروڈکشن ہاﺅسبند کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین پر قابض شیطانی اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں 30 فوجی گاڑیوں کے ساتھ میڈیا پروڈکشن کمپنیوں کے دفاتر پر دھاوے بولے۔ دفاتر میں گھس کر عملے کو زدو کوب کیا، توڑپھوڑ کی اور بعد ازاں گن پوائنٹ پر ان اداروں کو 6ماہ کے لیے سیل کرنے کے نوٹس چسپا کردیے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائے ادرعے نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں میڈیا اور پروڈکشن سے تعلق رکھنے والی 8 فلسطینی کمپنیوں پر چھاپہ مارا گیا جن پر شبہ تھا کہ وہ دہشت گردی پر اکسانے اور اس کو سراہنے کے حوالے سے مواد نشر اور ارسال کر رہی ہیں۔
قابض فوج نے الخلیل، راملہ، بیت لحم اور نابلس میں ٹرانس میڈیا، پال میڈیا، رامساٹ، فلسطین الیوم ٹی وی چینل، الاقصی چینل، المنار، شیا ٹوڈے، القدس، المیادین اور کئی دوسرے اداروں کے مراکز بھی سیل کردیے۔
صہیونی فوج نے فلسطین کے 8 میڈیا پروڈکشن بند کردیے
11:53 PM, 19 Oct, 2017